ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سڑک پر لگے پولیس بیریکیڈ سے موٹر بائک کی ٹکر۔ سوار موقع پر ہی ہلاک

سڑک پر لگے پولیس بیریکیڈ سے موٹر بائک کی ٹکر۔ سوار موقع پر ہی ہلاک

Fri, 26 Jan 2018 23:12:55    S.O. News Service

کاروار، 26؍جنوری (ایس او نیوز) سداشیوگڑھ کے ماوین ہولے برڈج کے قریب آدھی رات کے بعد پیش آنے والے ایک حادثے میں بائک سوار نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق شان گوڈینو (21سال) نامی نوجوان ساحلی کنارے پر چل رہے کبڈی ٹورنامنٹ کا لطف اٹھا کر جب رات کے چار بجے کے قریب واپس اپنے گھر کی طرف لوٹ رہا تھا تو شایدنیند کے غلبے کی وجہ سے وہ برڈج کے قریب پولیس کی طرف سے لگائے گئے بیریکیڈ(رکاوٹ) کو دیکھ نہیں پایا اور تیز رفتاری کے ساتھ اپنی بائک اس سے ٹکرا بیٹھا۔ ٹکر کی شدت وہ اچھل کر دور سڑک پر گرگیا اور گہرے زخموں سے بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

چیتّا کول پولیس اسٹیشن کے افسران اور عملے نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور معاملہ درج کرلیا ۔


Share: